حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے معروف عالم دین و خطیب اور مدرس جامعة الإمام امير المؤمنين عليه السلام،ممبئی حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید محمد زکی حسن صاحب نے بر صغیر کے مشہور عالم دین و عظیم خطیب علامہ طالب جوہری مرحوم کے انتقال ہر تعزیت پیش کی اور کہا کہ آپ کی دفاع اہلبیت ع اور بیان فضائل میں بے مثال خطابت ہمیشہ یاد کی جائیگی۔
تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے؛
انا لله وانا اليه راجعون
"موت العالم موت العالم"
عالم ، مفسر ، مبلغ ، خطيب ، محقق ،شاعر ، ادیب استاد علامہ طالب جوہری رحمة الله عليه كي رحلت قوم کا ایک ایسا خسارہ ہے جس کی تلافی ممکن نہیں ہے ۔ آپ کی دفاع اہلبیت ع اور بیان فضائل میں بے مثال خطابت ہمیشہ یاد کی جائیگی ۔
زندگی بھر منبروں سے محسن اسلام حضرت أبوطالب ع کے ایمان کو علمی اور عقلی دلائل سے ثابت کرتے رہے لہذا آپ ہی سے منسوب تاریخ میں اس دار فانی کو الوداع کہا اور ابدی نیند سو گئے۔ انشاءاللہ محشر میں بھی محسن اسلام ع ہی کے ساتھ محشور ہوں گے۔
خدا مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جوار معصومین ع میں جگہ عطا کرے۔ آمین ۔
سید محمد ذکی حسن
جامعة الإمام امير المؤمنين عليه السلام،ممبئی،ہندوستان